ابنا: مولانا سمیع الحق نے اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے ان کو طالبان سے مذاکرات کی ذمے داری سونپی تھی اور طالبان مذاکرات کے لیے تیار بھی تھے۔ تاہم پاکستان کے وزیر اعظم نے بعد میں کوئی رابطہ ہی نہیں رکھا۔ جمیت علمائے اسلام پاکستان ( س ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ بظاہرایسا لگتاہے میاں صاحب کو طالبان کے ساتھ مذاکرات سے روک دیاگیاہے۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جنگ ختم۔ اور اب ہماری جنگ شروع ہوگئی ہے۔ یادرہے کہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ دھشتگردانہ حملوں کے جس میں پاکستانی فوج و سیکیورٹی فورسیز کو نشانہ بنایا گیا اور درجنوں پاکستانی فورسیز کے اہل کا ان میں ہلاک و زخمی ہوئے پاکستان میں طالبان کے خلاف آپریشن کے حق میں فضاء ساز گار ہوتی جارہی ہے۔
.......
/169